اپوزیشن کی پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کرنے کی تجویز، ن لیگ کو منانے کی کوششیں

لاہور:پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری، بلاول اور جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے بدھ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو پنجاب کی وزارت اعلی کا امیدوار نامزد کرنے پر مشاورت ہوئی۔جے یو آئی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے پرویز الہی کا نام تجویز کردیا ہے اور دونوں جماعتوں کی قیادت مسلم لیگ ن کو اس معاملے پر منانےکی کوششیں کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی پرویز الہی کو دینےکی صورت میں ق لیگ وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دیگی۔ذرائع جے یو آئی کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی کے معاملے پر ن لیگ نے نواز شریف کو حتمی فیصلے کا اختیار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں