مستونگ، فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
مستونگ (نامہ نگار)مستونگ کے نواحی علاقہ پڑنگ آباد کے مقام گرین ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ فائرنگ سے لیویز اہلکارحاجی بیگ محمد موقع پر جاں بحق۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔مقتول لیویز اہلکار اپنے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا،مقتول کے سر میں گولی لگنے سے موقع پر موت واقع ہوئی۔لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ، تحصیلدار مستونگ محمد اکرم حریفال سمیت دیگر حکام ہسپتال اور موقع پر پہنچ گئے۔
Load/Hide Comments


