کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں ملیں
کراچی :شہر کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے شیر شاہ پراچہ کوئٹہ ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 35سالہ مٹِھل ولد بہادر کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ،قیوم آباد سی ایریا کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد 50سالہ کاشف خان ولد راحت اللہ خان کی لاش ملی ،گھگر پھاٹک فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی دس د ن پرانی لاش برآمد ہوئی،جس کی اطلاع ملوے تہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60سالہ محمد سلطان ولد علی محمد کے نام سے ہوئی پرانا گولیمار ڈبل پی ایم ٹی والی گلی کے قریب فٹ پاتھ سے 40سالہ شخص کی لاش ملی


