جنرل(ر )عبدالقادر بلوچ کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ناگہانی انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعلیٰ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر استقامت کی دعا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے پوری زندگی بلوچستان کی ترجمانی کی،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ جیسے سیاست دان کی رحلت جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے،پوری قوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں