کوئٹہ, انتظامیہ کی کارروائی ، 1لاکھ 71ہزار سعودی ریال سمگلنگ کی کوشش ناکام ، دو افراد گرفتار

کوئٹہ:کوئٹہ ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کاروائی ، 1لاکھ 71ہزار سعودی ریال سمگلنگ کی کوشش ناکام ، دو افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پر واز کے ذریعے دبئی جا نے والے دو مسا فروں نعمت اللہ اور سمیع اللہ سے ایف آئی اے نے 81لاکھ روپے مالیت کے 1لاکھ 71ہزار سعو دی ریال بر آمد کر کے انہیں گر فتار کر لیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان رقم کو غیر قانونی طورپر سمگلنگ کے ذریعے دبئی منتقل کر نا چاہتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں