تھرپارکر سے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص


رانا ہمیر سنگھ نے گزشتہ دنوں کراچی سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے بتایا ہے کہ تھرپارکر سے خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلارانا ہمیر سنگھ نے گزشتہ دنوں کراچی سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے ہمراہ مٹھی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ ایم پی اے عبدالرشید میں کورونا کی تصدیق کے بعد جن افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، اِن میں رانا ہمیر سنگھ بھی شامل تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔دوسری جانب رانا ہمیر سنگھ کے ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ درست نہیں ہے لہٰذا ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔