یوکرین کی گلیوں اور میدانوں سے سامنے آنے والے مناظر سانحے سے کم نہیں، بورس جانسن
لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یوکرین کی گلیوں اور میدانوں سے سامنے آنے والے مناظر سانحے سے کم نہیں، بہادر نوجوان اور معصوم شہریوں کو ماراجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ اس جنگ پر تمہارانام ہے، یوکرین کی گلیوں اور میدانوں سے سامنے آنے والے مناظر سانحے سے کم نہیں ہیں بہادر نوجوان اور معصوم شہریوں کو ماراجارہاہے، شہروں اور قصبوں سے ٹینک گزررہے ہیں،آسمان سے بلاتفریق میزائلوں کی بارش ہورہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایک نسل بلکہ اس سے زیادہ وقت گزرچکاہےکہ ہم نے یورپ میں ایساخون بہادیکھاہو، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں ایسا کبھی دوبارہ نہ دیکھنا پڑے ،برطانیہ کے لوگ یوکرین کی سرزمین پرغیرمنصفانہ حملےکی گھڑی میں یوکرینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم آپ کی حکومت ،فوج اور لوگوں کی جارحانہ بہادری اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں صدرزیلنسکی اور وزیراعظم سے قریبی رابطے میں ہوں، یہ یوکرین اور روس کیلئے سانحہ ہے، اس بحران اور سانحے کا خاتمہ ہوناچاہیے، دنیاکو آزاد اور خودمختار یوکرین کی ضرورت ہے۔


