امریکی کانگریس کی بریفنگ نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو ”اجتماعی جنسی ہراسانی“قرار دیا

واشنگٹن ڈی سی:امریکی کانگریس کی بریفنگ میں پینلسٹوں نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی نژاد امریکی کارکن اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کی ایک سابق اہلکار سمعیہ زامہ Sumaiya Zamaنے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ اجتماعی جنسی ہراسانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلم خواتین کو بتایا جا رہا ہے کہ کیا پہن سکتی ہیں اور کیا نہیں پہن سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں