بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہو گا
کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ قفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہو گا، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے سول ہسپتال کوئٹہ میں خراب مشینوں کو درست کر نے اور مزید طبی سہو لیات فراہم کی بابت اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، اجلاس میں بلو چستان لوکل گورنمنٹ کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2022، بلو چستان جنگلات کا مسودہ قانون مصدرہ 2022اور بلو چستان چیئر یٹیز رجسٹریشن، ریگو لیشن اینڈ فیسیلیٹیشن کا (ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ 2022پیش کئے جائیں جبکہ اجلاس میں محکمہ زراعت، محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


