وزیراعظم کا قوم سے خطاب، آئی ٹی کے شعبے میں 100فیصد سبسڈی کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کر رہے ہیں جس میں ان کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے امریکی جنگ میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف تھے جس کا پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بتایا تھا کہ خطاب میں وزیراعظم قوم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ریکارڈنگ سے قبل وزارت اطلاعات اورمعاشی ٹیم سے مشاورت کی، وزیراعظم نے خطاب کے اہم نکات پرمشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان نے آئی ٹی کے شعبے میں 100فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا
Load/Hide Comments


