پشتونخوامیپ کا اجلاس بنوں جرگے کے سلسلے میں فیصلے

لورالائی +ژوب +زےارت:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک مےں پشتون غےور افغان ملت کو ہر شعبہ زندگی مےں درپےش اذےت ناک صورتحال کی وجہ قومی محکومی ہے اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہر قسم کی نعمتوں اور معدنےات سے مالامال وطن کے مالک ہونے کے باوجود پشتون قوم کی آبادی کی مکمل اکثرےت درپدری ،غربت ، بھوک وافلاس پر مبنی اور مسافرانہ زندگی گزارنے پر مجبور کردےئے گئے ہےں۔ پشتونخوامےپ کے قائد محمود خان اچکزئی نے بنوں جرگہ کے انعقاد کا اعلان کرکے پشتونخوا وطن کے سےاسی جمہوری قوتوں سمےت ہر شعبہ زندگی کے باشعور عوام کو قومی اتحاد واتفاق اور متحدہونے کا بہترےن موقع فراہم کےا ہے ۔ ان خےالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹری عبےد اللہ جان بابت، صوبائی ڈپٹی سےکرٹری عبدالمجےد خان اچکزئی، صوبائی سےکرٹری مالےات سےد شراف آغانے لورالائی مےں پارٹی کے ضلعی اےگزےکٹوزاور ضلع موسیٰ خےل کے ضلعی اےگزےکٹوز کے اجلاس سے ، اور پارٹی کے صوبائی سےنئر نائب صدر محمد عےسیٰ روشان ، صوبائی لےبر سےکرٹری عبدالقادر آغااےڈووکےٹ، صوبائی سےکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ، ضلعی سےکرٹری عبدالقےوم اےڈووکےٹ نے پارٹی کے ژوب کمےٹی کے اجلاس سے اور پارٹی کے صوبائی سےکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زےرے، صوبائی آفس سےکرٹری فقےر خوشحال کاسی، شاہ زمان خان ،فےاض صاحب ،سردار حبےب الرحمن دومڑنے زےارت کے ضلعی کمےٹی کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ مذکورہ بالا اجلاسوں مےں پارٹی کی ہر سطح پر فعالےت کو دوبالا کرنے اور بنوں کے جرگے کی تےارےوں کے سلسلے مےں مختلف فےصلے کےئے گئے ۔ اور ہر ضلع مےں بنوں جرگے کے دعوت نامے ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں کو پہنچانے کےلئے پارٹی عہدےداروں کو ذمہ دارےاں سونپی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں