جھل مگسی، زمین کے تنازعہ پر نوجوان قتل

گنداواہ:جھل مگسی کے علاقے خان پور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 12سالہ لڑکے کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق تحصیل جھل مگسی کے علاقے گوٹھ خان پور میں ایک قبیلے کے گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں محمد اسلم ولد روشن خان مغلانی مگسی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کی وجہ زمینی تنازعہ بتایاجا رہا ہے جس کے بعد ورثا نے لاش ڈی سی آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو ناحق میں قتل کیا گیا ہے میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ اعجاز سرور نے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرانے پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں