ای ٹیگ سسٹم میں شفافیت کوبرقرار رکھا جائے گا،ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ای ٹیگ سسٹم میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا گاڑیوں کی ٹمپرنگ اور جعل سازی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا رجسٹریشن کے عمل میں مذید تیزی لاکر میرٹ کو برقرار رکھا جائے گا عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جن لوگوں کے فارم جمع ہیں سب کو ای ٹیگ دیاجائے گا گاڑی مالکان افواہوں کا شکار نہ بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ای ٹیگ سینٹر کے دورے کے موقعے پر شہریوں اور گاڑی مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنرپنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ بارڈر سے وابستہ کاروباری افراد کی مشکلات کے حل اور انہیں مذید ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ای ٹیگ سسٹم کو مذید تیز اور شفاف بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر گوارگوبرکت بلوچ اور انکے ٹیم کی محنت اور کوششوں سے ای ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے اور میرٹ کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جارہا ہے جس کو جو بھی شکایت اور مسلہ ہو وہ اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ سے انکے دفتر میں رابطہ کرے انکے جائز شکایتوں کا بروقت ازالہ کیا جائے گا انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعل سازی اور ٹمپر شدہ گاڑیوں کی نشاندہی ہونے کی صورت میں بھرپور کارروائی ہوگا اور اس قسم کی تمام گاڑیوں ای ٹیگ بلاک کئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارڈر سے وابستہ کاروباری افراد کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی اور کوشش کریں گے ای ٹیگ کا عمل جلد سے جلد میرٹ اور شفاف طریقے سے مکمل ہو اور اس عمل کو یونین کونسل وائز کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ تمام لوگوں کو یکساں ریلیف ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں