عمران خان چوہدری برادران کے دربار پر ناک کے بل حاضری دینے پہنچ گئے،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کو کرسی گرتی ہوئی نظرآئی تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کے بل حاضری دینے پہنچ گئے،آج عمران خان اپنی کرسی بچانے کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں،مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے انشااللہ آپ کی سیاست اوراقتدار کرسی،،تحریک عدم اعتماد،،کے ذریعے خاک میں ملادیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات اورجہانگیرترین کی فون کال پر خیریت دریافت کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ یہ وہی چوہدری برادران ہے جو بارہا عمران نیازی آپ سے ملنے کی درخواست کرتے رہے نیازی صاحب آپ مونس الہی کووزیربنانے میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے جب آپ کواپنی،،کرسی،،گرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تو چوہدری برادران کے دربار پر ناک کیبل حاضری دے رہے ہو جس جہانگیرترین کوتم ملنانہیں چاہتے تھے آج ان کوفون کال کرکے حال پوچھ رہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کیا تم گھبرا گئے یابلیک میل ہوگئے یا پھر کرسی بچاو این۔آر۔او۔کی بھیک مانگ رہے ہو؟ اب آپ دیگر اتحادیوں سمیت اپنے اراکین اسمبلی سے بھی ملنے کی جتن کروگے اس بار پاکپتن بکے مزار پر حاضری سے بھی تمہاری کرسی نہیں بچے گی مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے آپ کی غرور وتکبرکو خاک میں ملادیا ہے انشااللہ آپ کی سیاست اوراقتدار کرسی،،تحریک عدم اعتماد،،کے ذریعے خاک میں ملادیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں