یوکرین پر حملہ، روس مخالف مظاہرے میں شامل ہونے پر اسکول کے بچے گرفتار
روس میں جنگ مخالف مظاہرے میں پلے کارڈز لہرانے پر پرائمری اسکول کے بچوں کو مبینہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق روسی اپوزیشن پارٹی کے رہنما الیا یاشین نے سوشل میڈیا پر ایک پولیس وین میں پلے کارڈز پکڑے تین بچوں کی تصویر شیئر کی۔الیا یاشین نے کہا کہ’ کچھ بھی معمولی نہیں، پولیس کی گاڑیوں میں جنگ مخالف پوسٹرز کے پیچھےصرف بچے ہیں، یہ پیوٹن کا روس ہے، لوگوں، تم یہاں رہتے ہو’۔غیر ملی میڈیا کے مطابق پولیس کی گاڑی میں بیٹھے ایک بچے کو پوسٹر تھامے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس میں مقامی زبان میں ‘جنگ نہ کرنا’ لکھا ہے۔اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ روسی صدارتی محل (کریملن) کا پروپیگنڈا اب ایک جنگ کو جنم دے گا، بچوں کو سیاست میں شامل نہ کریں۔رپورٹس کے مطابق پولیس کے کریک ڈاؤن کے باوجودہزاروں روسی یوکرین میں ولادیمیر پیو ٹن کی وحشیانہ جنگ کی مخالفت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق تقریباً 7 ہزار افراد کو پہلے ہی 50 شہروں میں مظاہرے کرنے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔


