برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کےہاں بیٹےکی پیدائش


لندن: حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹیکی پیدائش ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سیمنڈز نے ان کے بیٹے کو جنم دیا ہے۔اس حوالیسے ترجمان وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صحتیاب ہونیکے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیںکورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل کر دیا گیابرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے۔بورس جانسن کو 5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔