حکومت تشدد کا نوٹس لیکر ماوارئے آئین گرفتار طلبہ کی فوری بازیابی ممکن بنائیں،بی این پی عوامی
پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی فنانس سیکریٹری میر سلیمان سدوزئی نے کہا کہ لاہور میں بلوچ طلباء پر تشدد قابل مذمت ہے بی این پی عوامی اس قسم کے منفی اور تعلیم دشمن ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،حکومت طلبہ پر تشدد کا نوٹس لیکر ماوارئے آئین گرفتار طلبہ کی فوری بازیابی ممکن بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر سلیمان سدوزئی نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ اس ملک کے شہری ہیں بلوچستان کے طلباء کا ملک تعلیمی اداروں پر اتنا حق ہے جتنا دیگر صوبوں کے طلباء کا حق ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں پرامن احتجاج جو بلوچ طلباء کی ماورائے آئین گرفتاریوں کے خلاف تھا احتجاجی طلباء پر بیہمانہ تشدد قابل مزمت ہے اور اس طرح کے اقدام سے نفرتیں کم ہونے کی بجائے مذید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے تحفظ کو یقینی بناکر انکے جائز مسائل ومطالبات کو پورا کریں جو طلبہ ماورائے آئین لاپتہ کیے گئے ہیں انکی فوری رہائی ممکن بنائیں تاکہ طلبہ کی بے چینیاں دور ہوکر وہ خود کو محفوظ تصور کریں میر سلیمان سدوزئی نے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچ طلبہ کے ساتھ ہے اور ان پر ظلم اور زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔


