وزیراعلیٰ کے پی کا امام بارگاہ کا دورہ، شہدا کے لواحقین سے تعزیت
گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے امام بارگاہ اخوند آباد کا دورہ کیا اور گزشتہ روز خودکش دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام بھی گورنر اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گورنر شاہ فرمان نے کہاکہ پشاور دھماکا قومی اتحاد خراب کرنے کی کوشش ہے، دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ واقعے کے مجرموں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 60 سے زائد افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


