وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے رہائش گاہ پر آمد،لواحقین سے تعزیت
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہفتہ کے روز ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پر انکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر حئی بلوچ کی سیاسی خدمات کو سراہا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی بعدازاں وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اجمل سدوزئی کی رہائش گاہ بھی گئے وزیراعلیٰنے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلیٰنے یقین دلایا کہ حکومت شہید کے خاندان سے بھرپورمعاونت کرے گی صوبائی وزراءمیر ضیاءلانگو اور میر محمد خان لہڑی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے
Load/Hide Comments


