لبنانی نژ اد برطانوی وکیل امل کلونی ٹائم میگزین کی ویمن آف دی ایئر قرار

واشنگٹن:مشہور امریکی ٹائم میگزین نے لبنانی نڑاد برطانوی خاتون بیرسٹر امل کلونی کو وومن ا?ف دی ایئر قرار دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق 44 سالہ بیرسٹر امل کلونی امریکی اداکار اور فلم میکر جارج کلونی کی اہلیہ ہیں۔ ان کا نام دیگر 12 خواتین لیڈرز کی ٹائم میگزین میں شائع ہونے والی فہرست میں شامل ہے۔ٹائم میگزین میں شائع ہونے والی نمایاں خواتین کی فہرست میں امریکی شاعرہ امنڈا گورمین، امریکی اداکارہ کیری واشنگٹن، امریکی گلوکار کسی مسگریوز، افغان صحافی زہرہ جویا اور امریکی ایتھلیٹ ایلیسن فلیکس شامل ہیں۔امل کلونی جو چار برس عمر کے دو جڑواں بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے ٹائم میگزین کو بتایا کہ کیسے انہوں نے اینے کیرئیر اور خانگی زندگی میں توازن قائم رکھا۔انہوں نے کہا کہ ’میری شادی شاندار رہی۔ شوہر میرے لیے ایک ایسے ساتھی ہیں جو غیرمعمولی طور پر متاثر کن اور مدد کرنے والے ہیں، اور ہمارا گھر محبتوں اور مسکراہٹوں سے معمور ہے۔ یہ ایسی خوشی ہے جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اپنی زندگی میں ایسی عظیم محبت ملی اور میں ماں بنی۔ سو اس طرح میں اپنی زندگی میں توازن لا سکی ہوں۔اہوں نے اپنے انسانی حقوق کے لیے کام کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے اسی چیز کی جانب توجہ دینے کی کوشش کی ہے جو اہم تھی۔امل کلونی نے مزید کہا کہ ’اگر مجھے کوئی ایسا کام درپیش ہو جس کے ساتھ غیرمتعلقہ معاملات بھی جڑے ہوں تو اس کے حوالے سے میں کچھ زیادہ نہیں کر سکتی۔ اگر میں اس کام کو قابو میں نہ لا سکوں تو میرا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ میں اس کام میں کھو جانے کی بجائے اپنے کام اور زندگی پر توجہ دیتی ہوں۔ اس امید کے ساتھ یہ رویہ ٹھیک رہے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں