باجوڑ ، علاقہ ترخو میں آتش گیر مواد پھٹنے سے 7 بچے زخمی ہوگئے
باجوڑ:باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ ترخو میں آتش گیر مواد پھٹنے کیوجہ سے 7 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق بچوں نے سردی سے بچنے کیلئے آگ لگائی تھی جس میں کوئی مشکوک چیز جلنے کیوجہ سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 15 سالہ وقاص ولد بخت ذادہ، 15 سالہ عمیر ولد مسافر، 15 سالہ حیات اللہ ولد عبدالخالق، 15 سالہ موسیٰ، 16 سالہ جعفر، 14 سالہ عابد اور عمر ولد امروز خان شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاہیں۔ ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچار ج کردیاگیاہیں ۔
Load/Hide Comments


