‘کون سا اسکول اتوار کو کھلتا ہے ؟’ بھارتیوں نے مودی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا
مودی نے سوشل میڈیا پر میٹرو بس میں اسکول یونی فارم والے بچوں کے ساتھ سفر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ننھے دوستوں کے ساتھ سفر جاری ہے ۔مودی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور جھوٹ کا بھانڈا بھارتی شہریوں نے خود پھوڑ ڈالا، بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ مودی سرکار کے جھوٹ کی ایک واضح مثال ہے۔کسی صارف نے سوال کیا کہ بھارت میں کون سا اسکول اتوار کو کھلتا ہے ؟ کسی نے لکھا کہ اب پتا چلا مودی جی کے پرانے کلاس فیلوز آج تک کیوں نہیں ملے، کیوں کہ مودی جی تو اتوار کو اسکول جاتے تھے ۔
Load/Hide Comments


