قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

قلات: قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی بارش کے دو قطرے زمین پر گرتے ہی بجلی کے تمام فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جس سے کیسکو قلات کے کارکردہ گی کی قلعی کھول گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قلات شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی بارش کے دو قطرے گرتے ہی قلا ت میں بجلی کے تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور کیسکو کی بہتر کاکردگی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بارش سے گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں