احساس کفالت پروگرام کی ششماہی قسط جاری کردی گئی ہے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بلوچستان
کوئٹہ: ترجمان بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بلوچستان نے کہ احساس کفالت پروگرام کی ششماہی قسط 7 مارچ 2022ءکو جاری کردی گئی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کے خصوصی اعلان کے مطابق ششماہی قسط 12 ہزار روپے سے بڑھاکر 14 ہزار روپے کردی گئی ہے ۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ حکومت نے سال 2022ءکے پہلے ششماہی کے لئے تقریباً چار ارب روپے مختص کئے ہیں اس سلسلے میں بلوچستان کے دو لاکھ 75 ہزار سے زائد مستحق خواتین کے لئے 135 ادائیگی مراکز قائم کئے گئے ہیں لہذا تمام مستحق خواتین اپنے متعلقہ ضلع میں قائم ادائیگی مراکز پر جاکر بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے اپنے 14 ہزار روپے وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی یا شکایت کی صورت میں برائے مہربانی اپنے متعلقہ تحصیل میں قائم احساس تحصیل آفس سے رابطہ کریں۔
خبرنمبر
Load/Hide Comments


