محسن جمیل بیگ کی رہائی کیلئے جناح ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاج

اسلام آباد : ایجنسی اور روزنامہ جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کی رہائی اور اداروں کی بندش کی سازش کے خلاف جناح ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا17ویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں جڑواں شہروں کے صحافیوں سمیت پی ایف یو جے ،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی جنگ ضمیر کی جنگ ہے ، اپنی آواز کو دبنے نہیں دیں گے ، اپنے شعبہ میں ہم نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ عوام کے حقوق کے حق میں لکھتے ،صحافیوں کے خلاف حکومتی و ریاستی جبر کے خلاف کھڑے رہیں گے۔اینکرز کو بھی احتجاجی کیمپ کا حصہ بننا چاہئیے۔حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا ہاﺅسز کے سرکاری اشتہارات کی بندش حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔موجودہ حکومت پریس فریڈم کو کچلنا اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن، اس کی مثال نہیں ملتی۔ محسن جمیل بیگ کی رہائی تک یہ احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جناح / بلڈنگ کے باہر ورکرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آر آئی یو جے کے تعاون سے لگائے گئے کیمپ میںسابق صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی خاطر میڈیا کا استعمال کیا اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے محسنوں کی طرح میڈیا کے ساتھ بھی انتقامی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل مزاہمت ہے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور تمام صحافی تنظیمیں جناح آن لائن ورکرز کے ساتھ کھڑی ہیں چیف ایڈیٹر آن لائن / جناح محسن جمیل بیگ کی رہائی تک ہم احتجاجی کیمپ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح آن لائن کے ورکرز کی ایکشن کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، نیازی حکومت جان لے کہ صحافی کل بھی صحافت کے لیے زندہ تھے اور آج بھی زندہ ہیں ،صحافت اور آزاد اظہار کی جنگ ضمیر کی جنگ ہے جو جاری رہے گی۔اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا ہے کہ اپنے شعبہ میں ہم نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ عوام کے حقوق کے حق میں لکھتے ،محسن جمیل بیگ کی رہائی تک یہ احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ،صحافیوں کے خلاف حکومتی و ریاستی جبر کے خلاف کھڑے رہیں گے ، محسن جمیل بیگ کے ساتھ حکومت کی جانب سے ریاستی جبر اور دہشت کردی کی جو بدترین مثال قائم کی گئی ہے وہ ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ، محسن جمیل بیگ کی رہائی کے بعد بھی امید کرتے ہیں یہاں شکریہ کے لئے کیمپ جاری رہے گا یہاں روز اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جاتا ہے تمام صحافیوں کی شمولیت لائق تحسین ہے اور سب دوست مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے اور جناح /آن لائن ورکر ایکشن کمیٹی کے چئیرمین طارق ورک نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی قیادت کے اشارے پر جان بھی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آ ن لائن اورروزنامہ جناح کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے واک آوٹ کمیٹی کے چئیرمین اصغر چوہدری نے کہا ہے کہ صحافی تنظیموں کو احتجاج آج بارہویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور ثابت کر دیا گیا کہ صحافت زندہ ہے جب سے یہ حکومت برسر اقتدار آئی بے روز گاری ،صحافت پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی گیی اور پیکا جیسے کالے قانون کے ایکٹ میں ترمیم کر کے آرڈیننس جاری کیا گیا جو کہ قابل مزاہمت ہے ،محسن جمیل بیگ کی غیر قانونی گرفتاری ریاستی جبر اور دہشتگردی ہے محسن جمیل بیگ کے خلاف دائر شدہ کیسز جلد بے نقاب ہوں گے۔ اس موقع پر رپورٹر آن لائن توصیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ سٹاف ورکر ایکشن کمیٹی اور ادارہ کی جانب سے تمام صحافی تنظیموں اور قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے ورکرز اور چیف ایڈیٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی کیمپ کا ہر روز حصہ رہتے ہیں محسن جمیل بیگ کی رہائی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ رضوان عباسی

اپنا تبصرہ بھیجیں