قادیانیوں کے ساتھ آئین وقانون کے مطابق سلوک کیا جائے، علمائے کرام

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے جید اور ممتاز علما کرام نے حکومت کے جانب سے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کر نے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہ کریں اس وقت تک قومی اقلیتی کمیشن میں نہ لیا جائے قادیانی آہین پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت ہے قادیانیوں کے ساتھ آہین پاکستان کے فیصلے کیاجاے موجودہ حکومت روز اول سے آہین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں آہین پاکستان سے کوئی بالاتر نہیں ہے قادیانیوں کے ساتھ آہین وقانون کے مطابق سلوک کیا جائے قادیانی آہین پاکستان کے غدار ہے ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گی اور نہ ناموس رسالت ص پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے یہ بات خیالات کا اظہار شیخ الحدیث والقرآن مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا قاری انوارالحق حقانی مولانا سید عبدالستار شاہ قاری مہراللہ مولانا مفتی روزی خان مولانا مولانا مفتی احمد خان مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا مفتی سیف الرحمن مولانا قاری جمعہ خان شیخ الحدیث مولانا عبدالظاہر حقانی مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا محمد حسین سمالانی مولانا خدا ے دوست مولانا مفتی عبیداللہ آغا مولانا حافظ سردار محمد نورزء مولانا عبداللہ مسلم مولانا نور محمد بڑ یچ مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا عطا اللہ رحمانی مولانا مفتی شہاب الدین مولانا مفتی نیاز محمد مولانا مفتی جان محمد مولانا محمد ابراہیم مولانا حماد اللہ سیاپا د مولانا عبدالخالق مولانا خیر جان مولانا محمد یونس خراسانی مولانا محمد امین بڑیچ مولانا مفتی عطا الرحمن مولانا قاری نظر محمد مولانا عبدالباقی مولانا عبدالستار مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی بلال ہاشمی مولانا مفتی عبد القاہر مولانا حقیار مولانا افتخار الحق حقانی مولانا دین محمد ود یگر نے میڈیا کو جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کر نے کی فیصلہ پر نظرثانی کی جائے جب تک قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلم نہ کریں انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے متفقہ طور پر فیصلہ ہے کہ قادیانی نہ صرف دین اسلام کے دشمن بلکہ مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے خطرہ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو کورونا وائرس کے آڑ میں دین اسلام اور پاکستان مخالف پالیسیاں ہرگز قبول نہیں ہے پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے آج ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت قادیانی لابی کو سرگرم کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام علما کرام آئندہ جمعہ کو تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے خطبہ جمعہ دیا جائے اور قوم کو موجودہ حساس حالات سے باخبر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کے دفاع اور تحفظ کے لئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں