حزب اقتدار کا کام حکومت چلانا اور حزب اختلاف کا کام احتجاج کرنا ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

ڈیرہ مراد جمالی:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان مضبوط ہے حزب اقتدار کا کام حکومت چلاناہے حزب اختلاف کا کام احتجاج کرنا ہے عمران خان نے ڈی چوک اسلام آبادکا راستہ عوام کو دکھایا اب عوام ان کی پالیسوں کے خلاف ڈی چوک پر پہنچ چکی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاء کیلئے کردارادا کرنا ہوگا جعفرآباد کے غریب مستحق افراد بیواؤں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے اور زکواۃ فنڈز سے 60مستحق افراد میں نو نو ہزار روپے کے چیک تقسیم کیئے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مالی مدد کو یقینی بنایا جا رکھے ان خیالات کا اظہار اوستہ محمد میں زکواہ جعفرآباد کے تحت مستحق افراد میں چیک تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خجک ضلع زاکوۃ چیئرمین سکندر سلطان پیر بولان مہران محمد خالد سلطان میر زبیر خان جمالی میر اسد خان جمالی نے بھی خطاب کیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان مضبوط ہے حزب اقتدار کا کام ہے حکومت چلانا حزب اختلاف کا کام ہے احتجاج کرنا اور کہاکہ زکواۃ جعفرآباد نے ہمیشہ مستحق بیواؤں کی زکواۃ فنڈز سے مدد کی ہے تاکہ حقداروں کو حق دیا جاسکے تقریب میں 60مستحق افراد میں 9000روپے فی کس تقسیم کیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں