بلوچستان کے3 میڈیکل کالجز کے 600 طلبا کے داخلوں کا مسئلہ حل ہوگیا

کوئٹہ: حکومت بلو چستان اور پی ایم سی کے درمیان بلوچستان کے 600 اسٹوڈنٹس کے رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات میں پیش رفت ، تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپل کی تائید سے متفقہ طور پر فیصلے کی تائید کی گئی، جمعرات کو میڈیکل کالجز کے حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، اجلا س میں تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپل کی تائید سے متفقہ طور پر فیصلے اوراسٹوڈنٹس کے آخری امتحانات کے پیپر پیش کئے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن جلد بلوچستان کے 15 ہسپتالوں کی انسپکشن رپورٹ پیش اورپی ایم سی بلوچستان کے کالجز کے معیار میں بہتری کے لئے ان کی نگرانی اور تعاون ادا کرتی رہے گی ، اس موقع پر حکومت بلوچستان نے پی ایم سی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پی ایم سی کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام ان کے مشکور ہیں، حکو مت بلو چستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے بلوچستان کی طب کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں