حکومت تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکومت تحریک عدم اعتماد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ہم نہیں کرنے دیں گے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس گردی ناقابل برداشت ہے انصارالاسلام کے رضاکاروں کو اپنے اراکین کے تحفظ کے لئے بلایا گیاتھا انکے ہاتھوں میں ڈنڈے یا ہتھیار نہیں تھے نہتے کارکنوں اور پارٹی رہنماں پر تشدد کا حساب لیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن قومی شاہراہ پر قائد جمعیت کے حکم پر جاری دھرنے اور اس سے قبل مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ رحمان کہول روڈ چمن میں منعقدہ حفاظ کرام کے سالانہ دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے مقامی رہنماں قاری محمد اسلم علم یار مولوی حاجی محمد اور دیگر رہنماں و علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں حکومتی شکست نوشتہ دیوار ہے حکومتی وزرا سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں پارلیمنٹ لاجز کے واقعے کو غلط رنگ دے کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہمیں پہلے اطلاع تھی کہ حواس باختہ حکومت طاقت کا استعمال کرکے اراکین کو اغوا کرینگی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ادارے نیازی کے بچا کے لیے خود کو فریق ثابت نہ کرے نیازی حکومت کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد کرنے والے آفیسرز ملازم نہیں نیازی کے زاتی غلام تصور کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں