چی گویرا کو قتل کرنے والا بولیویا کا سپاہی 80برس کی عمر میں چل بسا

بگوٹا :کولمبیا کے عظیم انقلابی ہیرو چی گویرا کو مارنے کا دعویٰ کرنے والے بولیویا کے سپاہی 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے دوران ماریو تیران سالازار نے 9 اکتوبر 1967 میں ارجنٹینا میں پیدا ہونے والے چی گویرا کو بولیویا کے شمالی صوبے سنٹا کروز میں قتل کر دیا تھا۔سابق فوجی گیری پراڈو نے کہا کہ ماریو بیمار تھے اور اب وہ انتقال کر گئے ہیں، اب کچھ نہیں کیا جا سکتا، گیری پراڈو نے 54 سال قبل جنگل میں چی گویرا کو پکڑنے میں مدد کی تھی۔انہوںنے کہاکہ مسلح افواج کے کمانڈوز اور ان کے خاندان نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سانٹا کروز کے شمالی شہر سیرا میں زیر علاج تھے۔طبی رازداری کے سبب ہسپتال نے ماریو تیران کی ہلاکت پر تبصرے سے انکار کردیا،بولیویا کی فوج نے 8 اکتوبر 1967 کو چی گویرا کو دو کیوبن امریکی سی آئی اے ایجنٹس کی مدد سے پکڑا تھا،چی گویرا بھوک اور بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود فوج کے خلاف لڑنے والے گوریلا کے ایک چھوٹے سے گروہ کی قیادت کر رہے تھے،زخمی گویرا کو لاگیویرا گاو¿ں کے ایک اسکول میں لایا گیا تھا جہاں انہوں نے رات گزاری تھی، اگلے ہی روز وہ تیران کی گولی کا نشانہ بنے، کمیونزم کے مخالف اس وقت کے صدر رینی برینٹوس نے ان کے قتل کی منظوری دی تھ،بعد ازاں ماریو تیران کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بدترین لمحہ تھا، اس وقت چی گویرا بہت بلند دیکھ رہے تھے، اس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب نے ان پر نظر جمائی تو مجھے محسوس ہوا ہے وہ مجھ پر حملہ آور ہوجائیں گے اور مجھے لگ رہا تھا کہ وہ ایک ہی جھٹکے میں وہ مجھے غیر مسلح کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چی گویرا نے کہا کہ پرسکون رہو اور اپنے ہدف پر توجہ رکھو، تم ایک مرد کو قتل کرنے جارہے ہو،ماریو تیران نے بتایا تھا کہ میں ایک قدم پیچھے ہٹا اور پھر میں نے گولی چلادی تھی اس لمحے کو قید کرنے والے فوٹو گرافر نے بتایا کہ چی گویرا اس وقت صرف 39 سال کے تھے، جو لیجنڈ بن گئے تھے ان کا مردہ جسم ایک ٹرافی کی مانند لوگوں کو دکھایا گیاتھا،30 سال بطور فوجی خدمات انجام دینے کے بعد بولیویا کے فوجی گمنامی میں ریٹائر ہوئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد چی گویرا کو قتل کرنے سے انکار کرتے رہے۔چی گویرا ارجنٹینا کے شہر روسارئیو میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے میڈیسن کی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں لاطینی امریکا چلے گئے تھے۔انہوں نے میکسیکو میں کیوبن ساتھیوں فیڈل اور رائل کاسترو سے ملنے کے بعد انقلابی آرمی تشکیل دی تھی جس نے 1959 میں امریکی حمایت یافتہ آمر کو ہٹا کر کیوبا میں اقتدار حاصل کیا تھا،چی گویرا نے بعد ازاں کانگو اور پھر بولیویا میں اسی طرح کے مارکسز انقلاب کی ناکام کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں