بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، 2 خواتین اور ایک سپاہی ہلاک

اسلام آباد: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین ہلاک اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی ہلاکہو گیا۔بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون ہلاکہو گئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں