یوکرین میں کوئی خفیہ امریکی لیبارٹری نہیں تھی، نیٹو

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔روسی حملوں میں تیزی کے سبب وہاں مالی نقصان بھی بڑھے گا اور امکان ہے کہ شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا جائے گا۔ اشٹولٹن برگ نے جرمن اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے یہ باتیں کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایسے روسی دعووں کو بھی مسترد کیا، جن کے مطابق یوکرین میں امریکا کی خفیہ لیبارٹریاں ہیں، جن میں کیمیائی اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں پر کام جاری تھا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے لیے نو فلائی زون کے مطالبات کو بھی ایک مرتبہ پھر مسترد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں