حکمرانوں سے ریلیف کا پوچھیں تو جواب چندہ دے دوملتا ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے ریلیف کا پوچھیں تو جواب چندہ دے دو ملتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ ”بھیک دے دو بھیک دے دو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جب ریلیف کا پوچھیں تو جواب میں چندہ مانگا جاتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کٹس مانگیں تو جواب ملتا ہے پہلے چندہ مہم میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم روٹی اور ادویات مانگ رہی ہے جبکہ حکمران چندے مانگ رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قومی لائحہ عمل کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں