جاوید میانداد بھی ملک کی سیاسی صورتحال پر بول پڑے

سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ موجودہ سیاست جو ہورہی ہے وہ ماضی سے چلتی آرہی ہے، جو اقتدار میں آتا ہے اس کا فوکس ملک و قوم کے لیے کیا ہے یہ دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کرکٹر ہونے سے فرق نہیں پڑتا، ہمارے اور آپ کے اوپر ہے حکومت کو رکھیں یا گھر بھیج دیں۔جاوید میانداد نے کراچی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچز پر بھی بات کی اور آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔جاوید میانداد کا کہناتھا کہ چند ٹیمیں ہیں جن کی پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کرکٹ کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے کیوں کہ وہاں ہر بچہ اسپورٹس کھیلتا ہے جب کہ پاکستان میں کرکٹ کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔پاکستانی پچز پر بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کراچی کی پچ وقت کے ساتھ ڈیڈ ہوتی جا رہی ہے، پاکستان میں اسپن پچز بناسکتے ہیں یہاں کی مٹی فاسٹ پچز کے لیے نہیں، تیز وکٹ لاہور میں بنتی ہے لیکن وہ بھی ویسی نہیں جو دنیا میں بنائی جاتی ہے، پاکستان میں جیسا موسم ہے اس لیے یہاں پچ بنانی پڑتی ہے، گراسی وکٹ کو رول کرتے ہیں تو وہ سیدھی بن جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں