پرانے وزیر اعلی کو ہٹانے والے اپنی بنائی سرکار کو برائے فروخت قرار دے رہے ہیں، اسلم رئیسانی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک پیغام میں کہاہے کہ پرانے وزیر اعلی کو ہٹانے اور نئے کو تخت نشین کرنے والے اپنی ہی ترتیب دی ہوئی سرکار کو برائے فروخت حکومت قرار دے رہے ہیں آخر کیا فروخت ہوئی، موجودہ حکومت کی جانب سے ناراض ہونے والوں کو نظر انداز کرنے کو بلوچستان کے عوام سے پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں