ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک لیویز اہلکار جاں بحق

ڈیرہ بگٹی:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے نواحی علاقے بیہہ لوٹی میں مسلح افراد نے فائرنگ سے لیویز اہلکار کو جاں بحق کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ گزشتہ روز بیہہ لوٹی کے نواحی علاقے لشکرانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار صحبت خان ولد عیسی جان کو قتل کردیا قتل کی واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا گیا مزید تفتیش لیویز حکام نے شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں