جماعت اسلامی کا 20مارچ کو اوتھل میں دھرنے کا اعلان

اوتھل:جماعت اسلامی نے لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں 20 مارچ کو دھرنے کا اعلان کردیا ہے اور ایک بڑے جلسے عام کا اہتمام کیا جائیگا جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری بلوچستان و حق دو تحریک بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ خطاب کریں گے اس حوالے سے ضلعی امیر مولانا عبدالمالک رونجھو۔عبدالمجید جاموٹ نواز علی برہ ودیگر نے ارمابیل پریس کلب اوتھل میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر مولانا سراج الحق کی ہدایت پر مہنگائی اور ضلع لسبیلہ میں بے روزگاری۔زمینداروں کا معاشی قتل۔الیکٹرک کی اووربلنگ۔ماہی گیروں کا معاشی قتل ودیگر مسائل کے متعلق 20 مارچ کو لسبیلہ کے ضلعی صدر شہر اوتھل بمقام ڈی سی آفس کے نزدیک دھرنا دیا جائے گا اور جلسہ عام کا اہتمام کیا جائیگا جس سے مولانا ہدایت الرحمن خطاب کریں گے اور اس حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور جلسہ عام میں ضلع لسبیلہ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے اور اپنے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں