مخدوش صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں کرفیو جیسا ماحول

کوئٹہ (انتخاب نیوز) امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں ایک دم کرفیو جیسا ماحول، شہر میں خوف کی فضا، جگہ جگہ سیکورٹی اہلکار تعینات، تعلیمی ادارے بند، لوگوں کی نقل و حرکت محدود، شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سخت چیکنگ جاری رہی، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری تھریٹس کے باعث اسکول، کالج یونیورسٹیاں بند رہے، ٹریفک معمول سے کم رہی، کاروبار زندگی محدود رہا، زیادہ تر لوگ گھروں میں رہے جبکہ شہر کے مختلف بازاروں میں عوام کا رش کم دیکھنے میں آیا۔ یاد رہے کہ ڈی سی کوئٹہ اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے تھریٹس الرٹ جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں