نال ،منشیات کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

نال:نال گرد نواح میں منشیات کے خلاف جمعیت طلبا اسلام نال کے زیر اہتمام ال اسٹوڈنٹ ریلی جامعہ معارف الشرعیہ سے جمعیت طلبا اسلام نال کے صدر حافظ ثنااللہ کی سربراہی میں نال بازار کے مختلف ایریاوں سے ہوتی ہوئی میں چوک میں احتجاجی جلسہ اختیار کیا احتجاجی جلسہ سے جمعیت علما اسلام نال امیر شیخ حافظ عبدلمالک جمعیت علما اسلام نال نائب صدر مولانا رحمت اللہ مینگل بی این پی نال کے سابق صدر عبدلرب مینگل۔شاشان ادبی دیوان نال کے صدر شہزادہ سلطان بلوچ جمعیت طلبا اسلام کے مرکزی رہنما حافظ علی حسن جمعیت طلبا اسلام نال کے صدر حافظ ثنااللہ بی ایس او نال کے صدر عمران بلوچ بی ایس او نال کے آرگنائزر فیصل عبدلرب جمعیت طلبا اسلام نال کے حافظ محمد عباس حافظ محمد یعیءگرگناڈی وسیم صارم جمعیت علما اسلام درنیلی یونٹ مولانا بشیر احمد ودیگر خطاب کرتے ہوے کہا کہ نال گریشہ درنیلی لغوزرد سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کا کاروبار سرعام ہورہا ہے نال انتظامیہ ان کے خلاف ابھی تک کوئی خاص قسم کا کوئی کارروائی نہ کررہا ہے نال گرد نواح میں ایسا علاقہ نہیں جہاں پر منشیات کے عادی افراد نہ ہوں ہیروئن تریاق کرسٹار سمیت دیگر خطرناک قسم کے نشہ او چیزیں فروخت ہورہے ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ برباد ہورہے ہیں منشیات کی سرعام فروخت کی وجہ سے چوری ڈکیٹی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے منشیات ایک ناسور ہے نوجوان نسل کو تباہ برباد کررہا ہے نال انتظامیہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں