کچلاک ٗ ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق، 5 زخمی


کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلا ک میں ٹریفک حادثہ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بائی پاس پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں خاتون اور ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں