علی زیدی نے ذوالفقار علی کو رائو انوار قرار دیدیا،غلطی مان کر ٹوئٹ ڈیلیٹ
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے غلط الزام تراشی کی نشاندہی کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
حامد میر نے کہا کہ علی زیدی صاحب پلیز کوئی الزام لگانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں، جس آدمی کو آپ راؤ انوار قرار دے رہے ہیں وہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہیں، سندھ ہاؤس میں ان کے ساتھ میری گفتگو جمعرات کو نشر ہو چکی ہے، ان کا نام ذوالفقار علی ہے، افسوس مسجد میں وضو کرتے شخص کو بھی آپ نے نہیں بخشا۔حامد میر کی جانب سے ٹوئٹ کرنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی اور اپنی غلطی کا بھی اعتراف کیا تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سوال ابھی اپنی جگہ ہیکہ راؤ انوار کے بارے میں کیا لکھا گیا؟
Load/Hide Comments


