اپوزیشن کی دھرنے کی دھمکی، حکومت کا 25 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانے پر غور
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اپوزیشن کی قومی اسمبلی ہال میں دھرنےکی دھمکی کے بعد حکومت نے 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم، اسپیکر اور دیگر وزرا میں رابطہ ہوا ہے۔ پیر کو تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو اسمبلی میں دھرنا دے دیں گے، اپوزیشن کی دھمکی۔ ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اور حکومت 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے پرغور کررہی ہے۔ وفاقی کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، او آئی سی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 14دن میں اجلاس بلانا لازم ہے، اجلاس کا ہونا لازمی نہیں۔


