اختر مینگل کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں مولانافضل الرحمن، شہباز شریف، بلاول بھٹو، آصف آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف، شاہد خان عباسی و دیگر شریک ہوئے۔ عشایئے میں نیر بخاری، شیری رحمن، رضا ربانی، نویدقمر، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی اور آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی و دیگر بھی موجود تھے۔ عشائیے میں محمود خان اچکزئی، امیر حیدر خان ہوتی، میر کبیر، محسن داوڑ، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اسامہ قادر و دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر رہنماﺅں کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں