سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی عدم فراہمی
بیلہ (انتخاب نیوز) سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تعلیمی سیشن کو تین ہفتے گزرنے کے باوجود سرکاری اسکول درسی کتب سے محروم ھیں جو کہ لحمہ فکریہ ہے یہ بات سماجی تنظیم وانگ کے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سیشن شروع ہوئے تین ہفتے گزر گئے لیکن تاحال متعدد سرکاری اسکولوں میں درسی کتب نہیں پہنچ سکیں جن سے بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہورہا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے نئے سال کے موقع پر داخلہ مہم کتابوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید متاثر ہوگی کیونکہ اسکولوں کے اندر کتب کی عدم فراہمی حکومت کے مفت تعلیم کے نعرے کے دعوے کو پورا نہیں کرپارہی ہے وانگ کے بیان میں کہا گیا ہے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو چاہیے تھا کہ مارچ سے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی اسکولوں کو کتابیں فراہم کردی جائیں لیکن تاحال کتابیں اسکول نہیں پہنچیں، 12 ماہ پر مشتمل تعلیمی سیشن گرمیوں کی چھٹیوں اور دیگر وجوہات کی بناپر دورانیہ کم ہوجاتا ہے ایسے میں نصاب مکمل کرانا مشکل ہوجاتا ہے۔وانگ کے اپنے بیان میں سیکرٹری تعلیم،ڈائریکٹر محکمہ تعلیم اور ضلعی تعلیمی آفیسر لسبیلہ سے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اور ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کی گزارش کی ہے۔


