ترقی کے نام پر ہمیشہ بلوچستان کا استحصال کیا گیا، اختر مینگل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ترقی کے نام پر بلوچستان کا استحصال اور وسائل کو عالمی قرضوں کی ادائےگی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے اسکا فائدہ صوبے کی ترقی پر خرچ ہونا چاہےے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ پہلے سوئی ،سیندک اور اب ریکوڈک ترقی کے نام پر ہمیشہ بلوچستان کا استحصال کیا جاتا رہا ہے اور یہ عالمی قرضہ جات کی ادائےگی کا ایک طریقہ رہا ہے بلوچستان سے سب کچھ لے جائیں اور ہمیں بد لے میں صرف لاشیں ملتی ہیں انہوں نے کہا کہ ان وسائل کے ساتھ بلوچستان میں بہترین انفراسٹرکچر، تعلیمی اور طبی سہولیات ہونی چاہےے تھیں بلوچستان اس سے بہت بہترکا حق دار ہے صوبے کو مستقبل دیا جائے نہ کہ لاشیں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے اور اسکا فائدہ بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہونا چاہےے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں