دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں, چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں۔اسلامی ممالک کسی بلاک میں جانے یا جنگ کا حصہ بننے کی بجائے متحد رہیں,چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے، دہشتگردی کو کسی ایک فرقے کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں۔وانگ ژی کا کہنا تھا کہ کشمیر پر او آئی سی ممالک کے مؤقف اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں