عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے وزیراعظم عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار کر لیا۔راجا اظہر نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور آصف زرداری سے عمران کی حفاظت کے لیئے کارکنوں پر مشتمل ہراول دستہ تیار ہے ہم ہر طرح کی تیاری کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو ہمارا ہراول دستہ تیار ہے ہم اسلحے کی سیاست نہیں کرتے قوم کو خدمات کی سیاست دیتے ہیں اور مخالفین کو ٹیکنیکل مار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر لیڈر مانا جاتا ہے ہم ان کی پوری طرح سے حفاظت کریں گے چوروں، ڈنڈابردار فورس کو پیغام ہے ہم تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


