پشاور، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جاں بحق
پشاور (انتخاب نیوز) پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، ایئر ہیڈکوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments


