وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس لمبی تقاریر نہ کرنے سے مشروط کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس لمبی تقاریر نہ کرنے سے مشروط کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حزب اختلاف اجلاس میں تقاریر کے دوران الزام تراشی کرے گی تو ماحول خراب ہو گا، لمبی تقاریر نہ کرنے پر پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بحث ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور نے لمبی تقاریر نہ کرنے کی بات کی تھی اور حکومت قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال میں قانون سازی کرنے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بدھ کو دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں