جماعت اسلامی کا عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کر لیا،صورت میں عملی طور پر فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہو گا۔ جماعت اسلامی کی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے کیے گئے رابطوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالااکبر چترالی قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہیں گے۔اگر اس فیصلے پر ردِعمل کیا گیا تو عملی طور پر اس کا فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہو گا کیونکہ تحریک کی حمایت میں 172 ووٹ لینا متحدہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے کل 162 ووٹ ہیں جن میں سے ایک کم ہونے پر اپوزیشن کو بھی دھچکا لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں